شیخ النمر کی پھانسی کی شدید مذمت/سعودیہ کو انتقام الہی کا سامنا کرنا پڑیگا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران - ارنا - سپریم لیڈر 'حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای' نے سعودی معروف عالم دین شہید آیت اللہ شیخ النمر کی بے رحمانہ پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ سعودی حکام کو انتقام الہی کا سامنا کرنا پڑیگا.

سپريم ليڈر کي ويب سائيٹ کے مطابق؛ رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے گزشتہ اتوار کے روز تہران ميں ديني درس کي نشست ميں معروف عالم و مظلوم شيخ نمر باقر النمر کو شہيد کئےجانے کے سعودي اقدام کي شديد مذمت کي اور سعودي عرب کے اس جرم اور يمن اور بحرين ميں اس جيسے دوسرے جرائم کے ارتکاب پر دنيا کو اپني ذمہ داري کا احساس کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے فرمايا کہ اس ميں کوئي شک نہيں کہ اس مظلوم شہيد کا خون ناحق بہت جلد اپنا اثر دکھائے گا اور دست انتقام الہي بہت جلد سعودي سياستدانوں کے گريبانوں تک پہنچے گا.



حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے فرمايا کہ اس مظلوم عالم دين نے نہ لوگوں کو مسلحانہ تحريک پر اکسايا تھا نہ ہي کوئي خفيہ سازش انجام دي تھي، بلکہ ان کا تنہا کام ديني غيرت کے جذبے ميں کھلے عام امر بہ معروف اور نہي از منکر کرنا تھا.



رہبر انقلاب نے شيخ نمر کي شہادت اور ان کا ناحق خون بہائے جانے کو سعودي حکومت کي سياسي غلطي قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ خداوند متعال بے گناہ کے خون کو کبھي معاف نہيں کرے گا اور ناحق بہايا جانے والا خون بہت جلد اس حکومت کے مجرموں اور سياستدانوں کو اپني لپيٹ ميں لے لے گا.



آپ نے آزادي، انساني حقوق اور جمہوريت کا دعوي کرنے والوں کي خاموشي اور صرف تنقيد اور اعتراض کئے جانے پر سعودي حکومت کي جانب سے خون ناحق بہائے جانے کي حمايت کئے جانے پر شديد تنقيد کرتے ہوئے تاکيد فرمائي کہ عالم اسلام اور پوري دنيا کو اس مسئلے کے بارے ميں اپني ذمہ داري کا احساس کرنا چاہئے.



حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے سعودي فوج کے زريعے بحرين کے عوام کو آزار و اذيتيں دينے اور انکے گھروں اور مسجدوں کو مسمار کئے جانے اور اسي طرح يمن کے عوام پر دس ماہ سے جاري بمباري کو سعودي حکومت کے جرائم کے ديگر نمونے قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ جو لوگ سچائي کے ساتھ انسانيت کي سرنوشت، انساني حقوق کي سرنوشت اور عدل و انصاف ميں دلچسپي رکھتے ہيں، انہيں چاہئے کہ وہ ان مسائل کي بررسي کريں اور ان حالات سے انہيں غافل نہيں ہونا چاہئے.



رہبر انقلاب اسلامي نے مزيد فرماياکہ يقينا شہيد شيخ نمر خدا کي خاص عنايات کے حقدار ہيں اور اس ميں کوئي شک نہيں کہ دست انتقام الہي بہت جلد ان ظالموں کے گريبانوں تک پہنچے گا جنہوں نے ان کي جان لي ہے اور يہي بات ہمارے لئے تسلي کا باعث ہے.



۲۷۴**